قلات دہشتگردی میں شہید قوال احمد صابری اور دیگر کی کراچی میں نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، انیس قائم خانی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر سیاسی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، دشمن کا مقصد انتشار پیدا کرنا ہے، لیکن قوم متحد ہے۔
واضح رہے کہ 16 جولائی کو قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں تین افراد شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے تھے۔
قوال ماجد صابری کا کہنا تھا کہ قلات حملے میں بھائی احمد صابری اور بھتیجا رضا صابری شہید ہوئے۔ گاڑی میں قوال گروپ کے 17 افراد سوار تھے۔
قوال ندیم صابری نے بتایا کہ ہم قوالی فنکشن کے لیے جا رہے تھے اور اپنی منزل پر پہنچنے والے تھے کہ یہ واقعہ ہوا۔ ہم قوال لوگ ہیں ہمارا کیا قصور تھا۔