کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نےمکمل فٹ ہو کربولنگ کا آغاز کر دیا۔ حارث رؤف امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ لیگ کے کئی میچز نہیں کھیل سکے، انہوں نے 10 روز مکمل آرام کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کردی،، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔