• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلنے کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا کی قیادت میں بدھ کو ڈھاکا پہنچ گئی۔ ٹیم دو حصوں میں پہنچی، دوسرا گروپ بدھ کی صبح روانہ ہوا تھا۔ کھلاڑی جمعرات کو آرام کریں گے اور جمعے کو پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ دونوں ٹیموں کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کاپرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔
اسپورٹس سے مزید