• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیپ بال لیگ، فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے دیے جائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پہلی بار ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے اور رنرز اپ ٹیم کو بیس لاکھ روپے کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی ۔ سیزن ٹو کے ڈرافٹ میں ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ۔ لیگ کے ایمبسڈر شاہد خان آفریدی ہیں۔ نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ نے کہا کہ لیگ کی میزبانی بہتر انداز میں کی جائےگی ۔ تقریب میں کرکٹر حیدر علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔