فیصل آباد میں 16 اور 17جولائی کو ہونے والی بارشوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے 33 واقعات پیش آئے جن میں 11جانیں چلی گئیں جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے۔
فیصل آباد کے ایک متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ مکان بہت خستہ حالت میں تھا، مکان کی کی چھت گر گئی، مالی صورتحال بڑی خراب ہے، گھر مرمت کروانے کے لیے نہ پیسے تھے اور نہ ہیں۔
موسلادھار بارشوں کے جاری اس سلسلے میں جہاں متاثرہ خاندانوں کو حکومتی مدد کی ضرورت ہے وہیں ریسکیو 1122 کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ فوری طور پر خستہ حال چھتوں والے گھروں کو چھوڑ کر کہیں محفوظ جگہ پر منتقل ہو جائیں۔