• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں انڈس ہائی وے کے قریب مسلم آباد چیک پوسٹ پر پولیس مقابلے کے دوران 2 اشتہاری ہلاک ہوگئے۔

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے میڈیا کو بتایا کہ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد پولیس چیک پوسٹ کے قریب مطلوب اشتہاریوں اور پولیس کے مابین شدید فائرنگ ہوئی۔

ریجنل پولیس آفیسر  کے مطابق فائرنگ سے دونوں مطلوب اشتہاری و سہولت کار ہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرنے والے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دونوں اشتہاری ملزمان شہر کے امن و امان کو خراب کرنے، دہشت گردوں کو سہولت کاری فراہم کرنے کے علاوہ سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

قومی خبریں سے مزید