• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان حادثے میں جاں بحق 14 سالہ لڑکے کے اعضاء عطیہ، ڈونر کا نام نصاب میں شامل کرنے کا اعلان

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

خیبر پختون خوا کے شہر مردان کے ایک خاندان نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے اپنے  14 سالہ بیٹے، جواد خان کے  اعضاء عطیہ کر دیے جنہیں 5 مریضوں میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلی ہاؤس کے پی میں بعد ازمرگ انسانی اعضاء عطیہ کرنے والے مردان سے تعلق رکھنے والے خاندان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ 

تقریب کی صدارت کی کرسی مرحوم جواد کے والد کو سونپی گئی۔

وزیرِاعلیٰ کے پی، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ایسے کار خیر سے نیک کاموں کی ترغیب ہوتی ہے۔


انہوں نے تقریب کے دوران تعلیمی نصاب میں جواد کے نام پر مضمون اور مردان میں گاؤں کے لیے سڑک کی تعمیر اور مقامی اسپتال کو جواد کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

وزیرِ اعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ کو عمرہ پر بھیجنے کا بھی اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مردان کے رہائشی ایک خاندان نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے اپنے بیٹے، 14 سالہ جواد خان کا جگر ، گردے اور آنکھوں کے پردے پانچ مریضوں کو عطیہ کیے تھے۔



قومی خبریں سے مزید