سندھ کے شہر دادو میں گزشتہ رات نامعلوم افراد واپڈا اور نادرا ملازمین سمیت شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میہڑ رادھن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے پانچ گھروں میں واردات کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین نے میہڑ روڈ بلاک کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔
مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہی رات میں چوری کے متعدد واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کو جَلد گرفتار کرلیا جائے گا۔