ڈیرہ غازی خان کے قصبہ شاہ صدرین میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔
ریسکیو کے مطابق نواحی علاقے قصبہ شاہ صدرین سے خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ خاتون کی حالات کو دیکھتے ہوئے عملے نے ایمبولینس کے اندر ہی ڈیلیوری کیس سرانجام دیا۔
ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جنہیں واپس گھر منتقل کردیا گیا۔ شوہر نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔