• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہول گاندھی نے 5 طیاروں کے گرائے جانے کے ٹرمپ کے بیان پر مودی سے جواب مانگ لیا

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے پاک بھارت جنگ میں پانچ طیاروں کے گرائے جانے کے امریکی صدر کے بیان پر مودی سے جواب مانگ لیا ہے۔

 اپنے بیان میں راہول گاندھی نے سوال کیا ہے کہ مودی جی، اب تو سچ بتا دیں، 5 جہازوں کے گرنے کی حقیقت کیا ہے؟

راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی عوام پانچ طیارے گرنے کے بارے میں سچ جاننا چاہتے ہیں، بھارت کے اپوزیشن لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو بھی شیئر کردی جس میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ 5 جہاز گرے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکی۔ پاک بھارت جنگ میں صورتحال انتہائی خراب تھی، ایٹمی جنگ کا خطرہ تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ جنگوں کے دوران اپنی کوششوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کئی جنگیں روکنے پر فخر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپٹو میں امریکا دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔ امریکا کو دنیا بھر کے لیے کرپٹو کرنسی کا مرکز بنائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید