اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد کے صرف ایک حصے کی ترسیل کی اجازت دے رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل روزانہ600 امدادی ٹرکوں کے بجائے صرف 145 ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود تاحال غزہ میں ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ کے محکمۂ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی میں ملبے سے مزید دو فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کو کسی بھی خطرے کا جواب دیں گے، غزہ میں کسی بھی فوجی کارروائی کی پیشگی اطلاع امریکا کو دیتے ہیں۔
دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو غزہ جنگ بندی پر برقرار رہنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا ہے۔