کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات کے معاملے پر ناراض رہنماؤں کے دستبردار نہ ہونے پر پینل تشکیل دینے پر غور کیا جانے لگا۔
ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان غیر ملکیوں کو دستاویزات چیک کرنے کے بہانے روکتے، ملزمان دستاویزات چیک کرنے کے بہانے غیر ملکیوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔
عرفان سلیم نے کہا کہ ہم اس گٹھ جوڑ کے خلاف کھڑے ہیں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کو مل کر 11 نشستوں کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کونٹینٹ کی تعریف کی اور انہیں اعزازی شیلڈ دی، شہباز شریف نے طلحہ احمد کو ذاتی طور پر لیپ ٹاپ بھی دیا۔
برطانیہ میں دنیا کے معروف ترین ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025ء میں پاک فضائیہ کے دنیا کی بہترین فضائی افواج کے درمیان 2 اعلیٰ اعزازات اپنےنام کرنے کی عظیم کامیابی پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پی اے ایف کے دستے کو مبارک باد پیش کی ہے۔
چیئرمین آباد حسن بخشی کا کہنا ہے کہ فلیٹس کی تکنیکی سروے رپورٹ آباد کو دی جائے، رپورٹ ٹولز کی مدد سے بنائی جاتی ہے، محض اندازہ ٹھیک نہیں۔
کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 25 جولائی تک مون سون بارشوں کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتِ حال کا الرٹ جاری کر دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ دراخوستوں کو الیکشن کمیشن بھیجنا آئینی ڈھانچے کو کمزور کر سکتا ہے، خلاف ورزیوں کو پہلے کسی مجاز عدالت یا ٹریبونل میں ثابت کرنا ضروری ہے، درخوست گزار مجاز عدالت سے فیصلہ حاصل کرنے کے بعد دوبارہ اسپیکر سے رجوع کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے 4 اہم انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر سڑک کنارے سے 19 سالہ طالبہ کی لاش ملی ہے۔
جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے ٹوکیو میں ملاقات کی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن نے کاغذات واپس نہ لینے والے امیدواروں کیخلاف مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقابلےکی صورت میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پانچ سے چھ سیٹوں کا معاہدہ ختم ہوجائے گا، ناراض امیدواروں کو اتوار سے پہلے کاغذات نامزدگی واپس لینےکی ہدایت کی گئی ہے۔