دادو میں کھاوڑ روڈ پر ٹریکٹر اور 2 موٹرسائیکلوں میں ٹکر ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ شہریوں کے تشدد سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
دادو پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات بھر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بتایا کہ چیف سیکرٹری کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی ہے، پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے۔
کراچی میں بارش اور تھڈو ڈیم بھرنے کے بعد کراچی کی ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں، پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوگیا، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، تھڈو ڈیم کا سیلابی پانی اسکیم 33 کے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
کمشنر کراچی کا آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
لاہور سے روانہ ہونے والے عمرہ زائرین چوبیس گھنٹے بعد بھی جدہ نہ پہنچ سکے، نجی ایئر لائن کے مسافر لاہور اور کراچی کے درمیان پھنس کر رہ گئے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کی ایک ٹیم نے گلشنِ معمار میں کارروائی کر کے موبائل فون ایپس پر گئے قرضوں کی وصولی کے لیے شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنیں اڈیالہ جیل داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ان سے دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل بھی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 میں اول، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بارشوں کے باعث بدھ 10 ستمبر کو دوسرے روز بھی ورک فرام ہوم پالیسی برقرار رکھی گئی ہے۔
دو ستمبر کو بنوں میں فتنہ الخوارج کےحملے کےدوران زخمی ہونے والے میجرعدنان اسلم دوران علاج دم توڑ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوروں کی شناخت اور محصولات کی وصولی سے متعلق بڑا قدم اٹھانے کی ہدایت کردی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش جاری ہے۔