کراچی میں آج گرچ چمک کے ساتھ معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جولائی کے آخر میں ایک اور مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں اس وقت ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب زائد ہونے سے موسم مرطوب رہے گا۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی۔ ایئر پورٹ، ملیر، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن اقبال، نارتھ کراچی اور نیوکراچی سمیت شہر میں بادل برسے۔