• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ 

محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش میٹ آفس یونیورسٹی روڈ پر 2.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ایئر پورٹ، اولڈ ایئریا، پی اے ایف بیس فیصل اور گلشن حدید میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کورنگی اور جناح ٹرمینل پر 1.4ملی میٹر  جبکہ کیماڑی میں ایک ملی میٹر اور سرجانی ٹاؤن میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں آج گرچ چمک کے ساتھ معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جولائی کے آخر میں ایک اور مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

 شہر قائد میں اس وقت ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید