ہنگو میں ڈی پی او ہنگو سمیت پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں ایس ایچ او تھانہ ٹل فضل خان کی مدعیت میں درج ہوئی۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں ٹی ٹی پی دہشت گرد کاظم، ابوبکر، عرفان، حامد اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق زرگری، شناوڑی اور ملحقہ علاقوں میں تقریباً 120 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز مشتبہ علاقوں میں آپریشن کر رہی تھیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی ڈی پی او ہنگو نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کل پیش آیا تھا، جس میں ڈی پی او ہنگو اور ایس ایچ او زخمی ہوئے تھے۔