مری میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، ن لیگ کے قائد نواز شریف، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی اہم قومی امور پر مشاورت ہوئی، مشاورتی اجلاس میں وفاقی و پنجاب کابینہ میں رد و بدل اور توسیع پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے دیگر افراد بھی مشاورتی عمل میں شامل تھے، نواز شریف نے عوامی بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی۔
نواز شریف نے وزراء اور وزارتوں کے احتساب کی پالیسی کو بھی سراہا۔
مشاورتی اجلاس میں وفاقی و پنجاب کابینہ میں رد و بدل اور توسیع پر بھی غور کیا گیا، مون سون کی بارشوں کی وجہ سے عوام کے جان و مال کے نقصان پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف پیکج کی ہدایات بھی جاری کیں۔
نواز شریف نے منہگائی کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات اور پرائس میکنزم بنانے کی ہدایت بھی کی۔