• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: شہری کا کراچی کی بجائے جدہ پہنچنے کا معاملہ، ایئرلائن اور ایف آئی اے امیگریشن حکام کو نوٹس

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے شہری کے کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کے معاملے میں نجی ایئرلائن اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن حکام کو نوٹس دیتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

نجی ایئرلائن کی جانب سے شہری کو کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ذوالفقار سانگی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے درخواست گزار کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے، کیا ایئرلائن کے خلاف کوئی انکوائری ہو رہی ہے؟ 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری کے معاملے کا علم نہیں ہے۔

جسٹس ذوالفقار سانگی نے ریمارکس دیے کہ لوگ کہتے ہیں ہمیں یہاں سے انصاف نہیں ملتا، ہم صبح سے کیسز کی سماعت کے لیے بیٹھتے ہیں، سو سو کیسز روز سنتے ہیں، اس طرح تو ریگولر بنیچز میں کیسز نہیں چلتے۔ اس کے باوجود لوگ سمجھتے ہیں ان کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار شہری ملک شاہ زین نے کراچی کی بجائے جدہ لے جانے پر نجی ایئر لائن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار نے درخواست میں سول ایوی ایشن و دیگر کو فریق بنایا تھا جبکہ وکیل نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر ہیومن ٹریفکنگ کی تحقیقات بھی کروائی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید