گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ جائز ہے۔
چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حید نے کہا کہ پنجاب حکومت سے بات کر کے چکوال کو آفت زدہ قرار دلوایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بارش سے نقصان کا ازالہ پنجاب حکومت بھی کرے گی اور گورنر آفس بھی جبکہ چکوال میں بارشوں سے نقصانات کے ازالے کے لیے سروے کیا جارہا ہے۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چکوال میں ریکارڈ 450 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے بہت نقصان ہوا۔