ہری پور میں غازی بیراج میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث 7 بچے پھنس گئے، ریسکیو کے مطابق ریسکیو ٹیم نے بیراج میں پھنسے تمام بچوں کو بچالیا۔
بچوں کا تعلق ضلع صوابی سے ہے، جو اپنی فیملی کےساتھ آئے تھے، تمام بچوں کو کشتی کی مدد سے کنارے پر منتقل کیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق ریسکیو ٹیم کے منع کرنے کے باوجود بچے اپنے چچا کے ساتھ دوسرے کنارے پر چلے گئے تھے۔