• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے اور 5 طیارے گرنے کا بیان دہرا دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے پاک بھارت جنگ رکوانے اور جنگ میں 5 طیارے گرائے جانے کا بیان دہرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔ 

واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔

ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن قانون سازوں کے عشائیے کے دوران کہی۔

 انہوں نے کہا کہ درحقیقت، طیارے مار گرائے جا رہے تھے۔ پانچ، پانچ، چار یا پانچ، لیکن میرا خیال ہے کہ پانچ طیارے واقعی گرائے گئے تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید