• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت لڑائی کے دوران 5 طیارے گرائے گئے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن قانون سازوں کے عشائیے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا:"درحقیقت، طیارے مار گرائے جا رہے تھے۔ پانچ، پانچ، چار یا پانچ، لیکن میرا خیال ہے کہ پانچ طیارے واقعی گرائے گئے۔ تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال سنگین ہوتی جارہی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ تھا لیکن میں نے یہ جنگ رکوا دی۔ پاکستانی فضائیہ نے پہلے ہی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائی جھڑپ میں بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، جب کہ بھارت نے صرف چند پاکستانی طیارے گرنے کا مبہم دعویٰ کیا، لیکن کوئی واضح ثبوت پیش نہ کیا۔ پاکستان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے طیارے محفوظ رہے، البتہ فضائی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ ٹرمپ کے حالیہ بیان نے پاکستانی مؤقف کی بین الاقوامی سطح پر تصدیق کردی ہے، جب کہ بھارت کی جانب سے حسبِ معمول حقائق چھپانے اور مبالغہ آمیز دعوے سامنے آئے۔بھارت کے اعلیٰ ترین جنرل نےبھی مئی کے آخر میں کہا تھا کہ جھڑپ کے پہلے دن ہوائی نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے حکمت عملی تبدیل کی اور جنگ بندی سے قبل برتری حاصل کر لی۔ 

اہم خبریں سے مزید