اُف ارضی و سماوی آفات کا تواتر
برداشت ہو کہاں تک بربادی و تباہی
تُو ہی کرم کرے تو ہم اِس بھنور سے نکلیں
تیرے سِوا ہمارا ہے کون یاالٰہی
اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
نیویارک کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں:اٹارنی جنرل پیم بانڈی
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پہلا گروپ کل رات جبکہ دوسرا گروپ پرسوں ڈھاکا سے دبئی روانہ ہوگا۔
کراچی میں نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیرمی کوربن اور کونٹری سے رکن پارلیمنٹ زارا سلطانہ نے بائیں بازو کی ایک پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں میں صف اول میں کھڑے پاکستان کی 3 سفارشات کو ایڈوائزری کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کیا ہے: فرانسیسی صدر
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے بعض افراد کی جانب سے یونیورسٹی امور میں مداخلت کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا۔
ایڈیشنل سیشن کورٹ سوات نے مدرسے میں مبینہ تشدد سے طالب علم کے قتل کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں واقع عوامی جمہوریہ بنگلا دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے۔
حکومت اور برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان تنخواہ کے تنازع پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے کل (جمعے کی صبح) سے اپنی 5 روزہ ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
اویس لغاری نے کہا کہ اخباروں میں لیک آڈٹ رپورٹ چھاپی گئی ہے، یہ سال 24-2023 اور ہماری حکومت سے پہلے کی رپورٹ ہے، ہم نے ایک سال میں گزشتہ سال کے 584 ارب لائن لاسز میں سے 191 ارب کم کیا ہے، پاکستان میں مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بجلی فراہم کرتی ہیں، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سے ایک کے الیکٹرک ہے۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کا آج سے دو روزہ سرکاری دورہ شروع کر دیا ہے، جہاں وہ برطانیہ کے ساتھ ایک تاریخی آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی سیاسی اور معاشی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔
غیر قانونی تارکینِ وطن کو غیر قانونی کام کرنے سے روکنے میں مدد اور کریک ڈاؤن کے لیے برطانوی ہوم آفس نے پناہ گزینوں میں کھانے کی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ معلومات کے اشتراک پر اتفاق کر لیا۔
برطانیہ کی دو بڑی مزدور یونینز، GMB اور Prospect نے لیبر حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر گرین انرجی کے شعبے میں نوکریاں پیدا نہ کی گئیں تو مزدور طبقہ ان سیاسی جماعتوں کی طرف مائل ہو سکتا ہے جو نیٹ زیرو پالیسی کی مخالفت کرتی ہیں۔