اماراتی ویزہ کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی سے قبل ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی لازم قرار دے دی گئی۔
امارات میں امیگریشن کے نئے سسٹم کو دبئی پولیس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔
ٹریفک جرمانہ 3 ہزار درہم سے زائد ہونے پر قسطوں میں ادائیگی کی سہولت ملے گی۔
امریکا پر طیارہ حملوں کے بعد شروع کی گئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو صدر ٹرمپ نے ایران جنگ سے جوڑنے کی کوشش کی.
سعودی وزارت توانائی کے مطابق حملوں میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے، پائپ لائن پر حملوں کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی شٹ ڈاؤن کیا گیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے، آج ایران بیک وقت اسرائیل، امریکا کے خلاف کامیابی سے کھڑا ہونے میں کامیاب رہا ہے۔
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی مالی کرپشن کے الزامات کے بعد عالمی ادارہ صحت سے مستعفی ہوگئیں۔
سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے عراق اور افغانستان میں امریکی جنگی حکمت عملی ناکام قرار دے دی۔
ترک میڈیا نے انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی کے یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
ونچسٹر کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران جیوری کو بتایا گیا کہ برونوِن جیمز نے ساؤتھمپٹن کے ایک اسکول میں کلاس کے دوران 16 سالہ طالب علم سے مبینہ طور پر دوستانہ اور نامناسب انداز میں میل جول بڑھایا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پیر کو عمان میں اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتاہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ یمن کے عوام کو دباؤ، دھمکیوں اور غیر انسانی محاصرے سے آزاد باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی۔
میزبان نے حیرت سے دوبارہ سوال کیا کہ کیا وہ واقعی انسانوں کے ختم ہوجانے کا 10 فیصد امکان سمجھتے ہیں؟ جس پر ہنٹن نے جواب دیا ’ہاں‘۔ ان کے جواب پر بی بی سی کی میزبان بھی چند لمحوں کے لیے حیران ہوکر خاموش ہوگئیں۔
بین الاقوامی ادارہ برائے نقل مکانی کے سیکریٹری جنرل ایمی پوپ نے کہا کہ یمن میں گزشتہ ہفتےسے جاری لڑائی میں کم ازکم 46 ہزار افراد بےگھر ہوچکے۔
دنیا کے امیر ترین شخص پر ان کی سابقہ اہلیہ جسٹن ولسن نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ برکس کا مقصد خود مختاری کو برقرار رکھنا ہے۔
قائم مقام سیکریٹری امریکی بحریہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی حملوں نے بحرین میں امریکی اڈے کو بری طرح تباہ کر دیا جس کے باعث تعینات طیارہ بردار بحری جہاز کے لیے لنگر انداز ہونے کی کوئی جگہ نہیں رہی۔