ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے مقام پر سیلابی صورتحال سے متاثرہ شہریوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ کسی نے بھی مدد نہیں کی، کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تونسہ اور لیہ کے سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں۔
ادھر دو روز قبل اسلام آباد میں آنے والے سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ کی لاش مل گئی جبکہ بیٹی کی تلاش کا کام جاری ہے۔