• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان: سیلابی صورتحال سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

جی بی حکومت کے ترجمان کے مطابق 10 سے 12 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال مون سون کی بارشوں نے ہر جانب تباہی مچا رکھی ہے، متعدد جگہوں پر سیلابی صورتحال ہے۔

دوسری جانب سیاحوں کی جنت کہلانے والا گلگت بلتستان کا ضلع دیامر اور اس کا سیاحتی مقام بابوسر اداس اور ویران ہے، یہ سیاحتی مقامات حکومت کی جانب سے کسی بڑے امدادی آپریشن کے منتظر ہیں۔

4 روز قبل آنے والے سیلاب سے ہرطرف تباہی کے ایسے مناظر دکھائی دے رہے ہیں جو شاید پہلے کبھی کسی نے دیکھے نہ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید