• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے بھارت میں کسی بھی ایونٹ میں شرکت کی کمٹ منٹ سے قومی فیڈریشنز کو روک دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومت نے بھارت میں کسی بھی ایونٹ میں شرکت کی کمٹ منٹ سے قومی فیڈریشنز کو روک دیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

پی ایس بی نے تمام فیڈریشنز کو بھارت میں کھیلوں کے مقابلوں پر ہامی بھرنے پر پابندی لگا دی۔ پی ایس بی نے فیصلہ موجودہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل اسپورٹس فیڈریشن بھارت میں مقابلوں میں شرکت سے پہلے پی ایس بی کے ساتھ مشاورت کرے گی۔ 

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ پی ایس بی کے ساتھ مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیڈریشن بھارت میں مقابلوں پر ہامی نہیں بھرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید