اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) ذوالحج 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، کوہسار بلاک کی چھت پر انشاء اللہ 27 مئی 2025 ،بروز منگل( بمطابق 29 ذیقعد) شام 6:30 بجے منعقد ہوگا۔ دیگر زونل / ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہونگے۔