• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی شوگر ملز مالکان اور چینی کے ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وفاقی حکومت نے چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ کئی شوگر ملز مالکان اور چینی کے ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق معاہدے کے باوجود چینی کی قیمت کم نہ ہونے پر وفاقی حکومت ناراض ہے۔

پہلے مرحلے میں شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا رہے ہیں۔ جن ملز مالکان اور ڈیلرز نے پچھلے دسمبر میں چینی ایکسپورٹ کی ان سے باز پرس کی جائے گی، متعلقہ بیوروکریٹس سے بھی تفتیش ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید