بھارتی ریاست اتر پردیش میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ حیدر گڑھ کے علاقے میں واقع اوشنیشور مندر میں پیش آیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ واقعہ اس طرح پیش آیا علاقے میں موجود بندروں کی وجہ سے بجلی کا ایک تارٹین کے بنے شیڈ پر گرا اور عمارت میں کرنٹ پھیل گیا جس سے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی۔
یوپی کی وزیرِ اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔
اس قبل ریاست اتراکھنڈ کےشہر ہریدوار کے منسا دیوی مندر میں بھاری رش کے دوران بھگدڑ مچنے سےکم از کم 6 افراد کچل کر ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔