• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد کچل کر ہلاک، 10 زخمی

نئی دلی(اے ایف پی) بھارت کے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے چھ افراد ہلاک کر اور10زخمی ہوگئے جنہیںہسپتال منتقل کردیاگیا ہے، بھگدڑ ریاست اتراکھنڈ میں دریائےگنگا کےکنارے ہریدوار شہر میں مچی، مندر میں امدادی کاررروائیاں جاری ہیں،تفصیلات کےمطابق ریاست اتراکھنڈ کےشہر ہریدوارکے منسا دیوی مندر میں بھاری رش کے دوران بھگدڑمچنے سےکم از کم چھ افراد کچل کر ہلاک اور دس زخمی ہوگئے، بھگدڑمندر کی سیڑھیوں پر مچی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام نے چھ افراد کے ہلاک اور10 سےزیادہ زخمیوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید