• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال کر دی گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

رواں سال مون سون کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثر ہونے والی بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال کر دی گئی۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کے مطابق شاہراہ بابوسر کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، مسافر محتاط انداز اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

فیض اللّٰہ فراق کے مطابق چلاس تھک نالے میں سیلاب کے سبب 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آج سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کل رات سے 31 جولائی کے دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

ادھر صوبۂ سندھ میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید