• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز: لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا بیان سامنے آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

نوشہرو فیروز میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کنڈیارو سول اسپتال کا مؤقف سامنے آگیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ  کل صبح متاثرہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لائی گئی تھی۔

ایم ایس ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ رشتے داروں نے بتایا کہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھائی ہیں، لڑکی کی طبیعت بہتر ہونے پر اسے گمبٹ اسپتال ریفر کیا، گزشتہ رات کو لڑکی کو دوبارہ اسپتال لایا گیا تو وہ فوت ہوچکی تھی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ محبت ڈیرو پولیس نے متاثرہ لڑکی کے پوسٹ مارٹم کیلئے لیٹر دیا، لڑکی کی لاش سے نمونے لیب بھیجے ہیں، کنڈیارو اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ابتدائی رپورٹ کل صبح تک جاری کریں گی۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ لڑکی کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا تھا، جس کی لاش اس کے گھر کے سامنے سے ملی۔

اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑکی کو دو ہفتہ قبل رشتے دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا، فریقین فیصلے کے لیے وڈیرے کے پاس گئے تھے، فیصلہ ہونے تک لڑکی کو وڈیرے کے گھر پر رکھا گیا تھا۔

لڑکی کی نانی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے اسے وڈیرے کے گھر سے اغواء کے بعد زہر دے کر قتل کیا۔

قومی خبریں سے مزید