فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کوئٹہ سے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے 39 لاکھ 61 ہزار پاکستانی روپے برآمد کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 6047.9 ملین ایرانی ریال، 15 لاکھ 56 ہزار عراقی دینار، 8800 افغانی کرنسی، 1000 کورین وان، 400 ترکش لیرا اور 144 امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگرشواہد بھی ملے، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔