• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: شادی شدہ خاتون قتل، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا


فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے لہٰذا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا۔

ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مکمل کرلی گئی، فارنزک ٹیم نے مقتولہ کی لاش کے نمونے بھی حاصل کر لیے، گرفتار ملزمان نے قبر کی نشاندہی کی۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو قتل کرکے خاتون کو اسی رات دفنایا گیا اور قبر کا نشان مٹا دیا، پولیس نے قتل کا پتا لگایا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا فیصلہ کرنے والے جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ سمیت قتل کیس میں 8 افراد گرفتار ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی شادی 7 ماہ پہلے جنوری میں ہوئی تھی، مقتولہ کے شوہر ضیاء الرحمٰن نے قتل کے 4 دن بعد 21 جولائی کو ایف آئی آر بھی درج کروائی کہ اس کی بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے اور عثمان نامی شخص سے غیر شرعی نکاح کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید