• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سمندر کے قریب سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

جنگ فوٹوز
جنگ فوٹوز

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں سمندر کے قریب سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں،  دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں جبکہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقتول نوجوان کو ساجد مسیح جبکہ مقتولہ کو ثناء آصف کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، دونوں کا تعلق گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موقع سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے دو خول اور مرد کے پاس سے ایک موبائل فون بھی ملا ہے۔

کرائم سین سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید