• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روانڈا میں کراچی آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کی دھوم

روانڈا میں ہونے والے ”اوبومنٹو آرٹس فیسٹیول 2025“ میں آرٹس پاکستان کی نمائندگی کونسل آف پاکستان کراچی نے کی جس میں آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے ڈائریکٹرز اور میوزیشنز نے شرکت کی۔ 

فیسٹیول میں "The Loudest Whisper" کے زیرعنوان ڈرامائی میوزیکل پرفارمنس میں ارمان رحیم، احسن باری، جہانزیب شاہ (گزری)، مصطفیٰ بلوچ اور امیش لدھانی نے دنیا بھر میں ہونے والے معصوم لوگوں کے قتل عام پر پرفارم کرکے دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

اس پرفارمنس میں دکھایا گیا کہ پوری دنیا اس ناحق قتل عام پر کس طرح خاموش نظر آئی جوکہ بہت افسوسناک ہے، ثقافتی طائفہ کی جانب سے پیش کی جانے والی ڈرامائی میوزیکل پرفارمنس کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ 

فیسٹیول میں 12 سے زائد ممالک نے شرکت کی جن میں امریکا، پاکستان، سری لنکا، جنوبی افریقہ، کانگو، کینیا، نائیجریا، تنزانیہ، یوگنڈا، فرانس، نیدرلینڈ، ڈی آر کانگو، برونڈی، روانڈا سمیت نیپال اور ز مبابوے شامل تھے۔

جبکہ پاکستان سے میوزک اکیڈمی کے ڈائریکٹر و معروف گلوکار ارمان رحیم، گلوکار احسن باری، جہانزیب علی شاہ (گزری)، مصطفیٰ بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمیز امیش لدھانی نے اوبومنٹو آرٹس فیسٹیول 2025 میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے نمائندگی کی۔ 

اس ایونٹ کا مقصد موسیقی کی آفاقی زبان کے ذریعے امن اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید