صوبۂ پنجاب کے شہر کوٹ رادھاکشن میں سی سی ڈی کے ساتھ بھمبھہ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 12 سالہ بچی کا قاتل ہلاک ہو گیا۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ترجمان کے مطابق مطلوب ملزم نے چند روز قبل 12 سال کی بچی کو قتل کیا تھا، پولیس جب اس کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی۔
سی سی ڈی کے ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا، ہلاک ملزم کی شناخت صغیر کے نام سے ہوئی ہے۔
سی سی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی ساتھی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔