• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ چدم برم کے بیان پر امیت شاہ برہم

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سابق وزیر داخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 

نئی دلی میں لوک سبھا میں خطاب کے دوران امیت شاہ نے کہا کہ چدم برم صاحب پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ چدم برم صاحب پاکستان کو بچا کر آپ کو کیا ملے گا؟ 

امیت شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ثبوت ہے دہشتگردوں کے پاس پاکستان کی بنائی ہوئی چاکلیٹ ملی ہے۔

بھارتی لوک سبھا میں امیت شاہ کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ پہلگام حملے میں ملوث 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران سابق بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے کہا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ پہلگام واقعام میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید