• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے القاعدہ رہنما سعد بن عاطف العولقی کی گرفتاری کی انعامی رقم بڑھادی

سعد بن عاطف العولقی(فائل فوٹو)۔
سعد بن عاطف العولقی(فائل فوٹو)۔ 

امریکا نے القاعدہ رہنما سعد بن عاطف العولقی کی گرفتاری کی انعامی رقم میں اضافہ کر دیا۔ 

واشنگٹن سے امریکی حکومت کے مطابق القاعدہ رہنما سعد بن عاطف کی گرفتاری میں مدد دینے پر 10 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔ یہ رقم پہلے 6 ملین ڈالر تھی۔

امریکی حکومت کے مطابق سعد بن عاطف پر امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملوں کی ترغیب دینے اور امریکی شہریوں کو یمن میں اغوا کرنے کے الزامات ہیں۔ 

 امریکی محکمہ انصاف کے مطابق القاعدہ رہنما کی اطلاع دینے والے کا نام مکمل خفیہ رکھا جائے گا، القاعدہ رہنما سعد بن عاطف کی اطلاع دینے کیلئے رابطہ نمبر جاری کر دیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید