گریڈ 20 کے پروفیسر اور شپ اونر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر قاضی ارشد صدیقی کو ڈائریکٹر کالجز کراچی مقرر کر دیا گیا۔
چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قاضی ارشد حسین صدیقی کو اسی گریڈ کے عہدے ریجنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کالج کراچی ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔
قاضی ارشد حسین صدیقی ریاضی کے پروفیسر ہیں جو اس سے قبل پروفیسر انوار احمد زئی کے دور میں سکریٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ بھی رہ چکے ہیں۔
ان کے ڈائریکٹر مقرر ہونے کے بعد گریڈ 20 کے کامرس کے پروفیسر عبدالرشید شیخ کو شپ اونر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، کراچی کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔
عبدالرشید شیخ ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج، کراچی میں تعینات تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پروفیسر قاضی ارشد حسین صدیقی یکم اپریل 2019 سے 20 مئی 2019 تک ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔
جبکہ ایک برس قبل 29 جولائی 2024 کو بھی انھیں ڈی جی کالجز کراچی تعینات کیا گیا تھا۔