• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ ……

یہ طب کے شعبے سے وابستہ دو کرداروں کی کہانی ہے۔

دونوں ہی خود کو منوانے کے خواہشمند تھے۔

پہلے کردار نے خدمت کا راستہ چنا، دوسرے نے دولت کا۔

ایک نے فلاحی کیمپ لگائے، دوسرے نے مہنگے اسپتال بنائے۔

پہلے نے دھتکارے ہوئے لوگوں کو اپنایا،

دوسرے نے فقط امیر مریضوں کو ہاتھ لگایا۔

پہلے کے حصے میں مشکلات، دوسرے کے حصے میں آسائش آئی۔

پہلے نے ایک عام سے اسپتال کے

چھوٹے سے کمرے میں دم توڑا۔

دوسرے نے ایک پُر تعیش بنگلے میں آخری سانس لیا۔

پہلے کو دنیا ڈاکٹر روتھ فائو کے نام سے جانتی ہے،

جب کہ دوسرے کو… کوئی نہیں جانتا۔

تازہ ترین