• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 دن میں تین سزائیں ہوئیں اور 45 سال کی سزا سنائی گئی، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 3 دن میں تین سزائیں ہوئیں اور 45 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ جو فیصلے آرہے ہیں اس سے جمہوریت تباہ ہوجائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر پریشر کے لیے ان کی اہلیہ کو سزا سنائی گئی، ہم نے ان سب کے باوجود ریاست کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، آج فیصل آباد اے ٹی سی کے فیصلے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو سزا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو سزا سنائی گئی، چیف جسٹس سے درخواست کی کہ صبح 2 بجے تک ٹرائل چلتا ہے، جس کے خلاف ایک سے زائد ایف آئی آرز ہوں وہ کیسز باقی جگہوں پر رک جاتے ہیں،  ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے اور جمہوریت مضبوط ہو۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ کو امید کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن وہاں سے عوام مایوس ہوچکی ہے، اب بھی وقت ہے اس سسٹم کو بچائیں۔

قومی خبریں سے مزید