فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیجیٹل پروسیڈ ٹیکس ختم کردیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
بیرون ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور سروسز پر ڈیجیٹل ٹیکس نافذ نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
وفاقی حکومت نے آن لائن منگوائی جانے والی خدمات اور اشیاء پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا، ٹیکس ایسی کمپنیوں کی اشیاء و خدمات پر عائد کیا گیا تھا جن کے پاکستان میں دفاتر نہیں ہیں۔
بجٹ میں ایک شق کی اجازت دی گئی تھی کہ وفاقی کابینہ اس ٹیکس کو معاف کر سکتی ہے۔