• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس نے چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد کر لی۔

چیئرمین شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی، نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔

ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی، نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے 4 صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں، شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید