• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی سی اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ واضح ہے: عرفان صدیقی

عرفان صدیقی— فائل فوٹو
عرفان صدیقی— فائل فوٹو

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے متعلق اے پی سی اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک حد تک واضح ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اے پی سی کے 5 صفحات پر مشتمل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے اپوزیشن کے اس پہلے باضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح پر ایک لفظ تک نہیں کہا گیا۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، شہیدوں اور غازیوں سے پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کا بغض اپنی جگہ، مگر کیا اپوزیشن اتحاد پاکستان اور 25 کروڑ عوام کی فتح کو بھی اپنی فتح نہیں سمجھتا؟

ان کا کہنا ہے کہ بلوچ طلبہ کے حقوق کا تذکرہ اچھی بات ہے، لیکن کیا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل پنجابیوں سے آپ کا کوئی رشتہ نہیں؟

بلوچستان سے متعلق اے پی سی اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک حد تک واضح ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 31 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید