پاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے تھائی لینڈ کو فاسٹنگ بدھا کا ریپلیکا تحفے میں دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر نے ریپلیکا تھائی لینڈ کے فائن آرٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو پیش کیا۔
اس حوالے سے خصوصی تقریب بینکاک کے نیشنل میوزیم میں منعقد ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ریپلیکا گندھارا اور بدھ مت تہذیب میں پاکستان کے کردار کا ثبوت ہے۔