• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، پنڈی، مری، جہلم، کے پی میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پنڈی، مری، جہلم اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز روات سےجنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔

سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام اور کوہستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آزاد کشمیر کے بھی مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ 

خوش قسمتی سے کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قومی خبریں سے مزید