دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے دریا کنارے کچے کی مزید دو بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔
سیلاب متاثرین کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں 15 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں لیکن سیلاب متاثرین منتقل نہ ہوئے۔
انتظامیہ کے مطابق کچے کے مکین اپنا گھر اور سامان چھوڑنے پر آمادہ نہیں۔