• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا قتل، سندھ بار کا پیر کو عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جنہیں گزشتہ روز قتل کر دیا گیا—فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جنہیں گزشتہ روز قتل کر دیا گیا—فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے معاملے پر سندھ بار کونسل نے 4 اگست کو صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سندھ بار کونسل نے اعلامیے میں کہا ہے کہ نامزد ملزم کی جانب سے قتل کا اعتراف کیے جانے کے باوجود اس کی گرفتاری نہ ہونا قابلِ افسوس ہے۔

اعلامیے میں سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام کے اہلِ خانہ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

سندھ بار کونسل نے اعلامیے میں کہا ہے کہ قاتل کی عدم گرفتاری سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے حسی عیاں ہوتی ہے۔

سندھ بار کونسل نے آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔

قومی خبریں سے مزید